ڈھاکہ:(مشرق نیوز)مقامی سطح پر ڈرونز کی تیاری کیلئے بنگلہ دیش نے چین سے معاہدہ کرلیا۔
بنگلہ دیش کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ فریم ورک کے تحت طے پایا، ڈرونز کی پیداوار، سمبلنگ سہولیات کے قیام اور ٹیکنالوجی کی منتقلی شامل ہے۔
معاہدے کے تحت بنگلہ دیش ایئر فورس ، سی ای ٹی سی انٹرنیشنل مشترکہ طور پر بنگلہ دیش میں جدید ترین ڈرونز کی پیداوار ،سمبلنگ سہولیات قائم کریں گے، منصوبے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی، استعداد کار میں اضافہ، صنعتی مہارتوں میں بہتری ،مشترکہ تکنیکی تعاون شامل ہوگا۔
مقصد ڈرونز کی تیاری کے شعبے میں طویل مدتی خود انحصاری حاصل کرنا ہے،بنگلہ دیش ایئر فورس مقامی سطح پر اپنے ڈیزائن کردہ ڈرونز بھی تیار کرے گی، ڈرونز نہ صرف عسکری کارروائیوں بلکہ امدادی سرگرمیوں ،قدرتی آفات سے نمٹنے کےلئے بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
بنگلہ دیش کا مقامی سطح پر ڈرونز کی تیاری کیلئے چین سے معاہدہ



















