رشوت کا جرم ثابت،جنوبی کوریا میں سابق خاتون اول کو 8ماہ قید


سیﺅل:(مشرق نیوز)رشوت کاجرم ثابت،جنوبی کوریا کی عدالت نے سابق خاتون اول کو 8ماہ قید کی سنادی،کم کیون کو سٹاک قیمتوں میں ہیرا پھیری اور سیاسی فنڈز قانون کی خلاف ورزی کے الزامات سے بری کردیا گیا۔

سابق خاتون اول کے شوہراور سابق صدر یون سک یول پہلے ہی 2024 میں مارشل لا کے اقدامات پر سزا کاٹ رہے ہیں،جنوبی کوریا کی تاریخ میں پہلی بار سابق صدر ،اہلیہ کو ایک ہی وقت میں سزا ہوئی ،سابق خاتون اول کم کیون نے کہا عدالت کے فیصلے کو عاجزی کے ساتھ قبول کرتی ہوں ، ایک بار پھر سب سے دلی معذرت میری وجہ سے لوگوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔