راولپنڈی:(بیورورپورٹ)عدالت نے عمران ،بشریٰ کی درخواست پر جواب جمع نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ،عدالت نے حکم دیا سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ بدھ کو پیش ہوکر جواب اور شوکاز نوٹس کا تحریری جواب جمع کرائیں۔
دریں اثنا بشریٰ سے فیملی نے ملاقا ت کی،بھابھی ،بیٹی کی ملاقات جیل کانفرنس روم میں کرائی گئی،45منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میںصحت ، زیر سماعت مقدمات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران ،بشریٰ کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو شوکاز نوٹس



















