سابق وزیر فواد چودھری کو بڑا ریلیف ،فراڈ کیس سے بری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بڑا ریلیف،عدالت نے فراڈ کیس سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی،وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا فواد چودھری کےخلاف کیس میں ثبوت ناکافی ہیں، شکایت کنندہ کی عدم دلچسپی بھی عدالت کے سامنے ہے،عدالت قانون کی محافظ ،ذمہ داری دستیاب شواہد کی روشنی میں فیصلہ کرنا ہے، عدالت ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے فواد چودھری کو کیس سے بری کرے،عدالت نے فواد چودھری کی بریت درخواست نمٹا دی۔