نئی دہلی:(مشرق نیوز)پاکستان کو منانے پر آئی سی سی کا شکریہ، بھارتی کرکٹ بورڈکے نائب صدر راجیو شکلا نے پاک بھارت میچ کیلئے مذاکرات کے نتیجے کو بڑی کامیابی قرار دےدیا۔
صحافیوں سے گفتگو میں راجیو شکلا نے غیر یقینی صورتحال کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا مذاکرات کے نتیجے سے خوش ہوں کرکٹ کی اہمیت کو ترجیح دی گئی، باہمی رضامندی سے فیصلہ ہونااچھی بات ہے،مذاکرات کو آئی سی سی کے چیئرمین نے سپروائز کیا ، آئی سی سی کے نمائندے پی سی بی ،بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے بات چیت کےلئے لاہور گئے اور مسئلہ حل ہوا۔
نائب صدر بھارتی کر کٹ بورڈ نے کہا مسئلے کے حل کےلئے آئی سی سی نے اقدامات کیے،بڑی کامیابی ہے،پاکستان کو مذاکرات کی میز پر لانے پر شکریہ اداکرتاہوں،15 فروری کو میچ ہونا اچھی خبر پاکستان کھیلے گا اور ورلڈکپ کامیابی کی مثال بنے گا، سب کےلئے ون ون پوزیشن ہے، میچ ہو گا اور ورلڈکپ کامیابی کی مثال بنے گا۔
راجیو شکلا نے کہا بنگلہ دیش کےلئے اچھا ہے ،مذاکرات میں بی سی بی کو بھی ریلیف دیا گیا ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ بھی خوش ہے،خوشی کی بات ہے تمام فریقین قابل قبول ،دوستانہ حل پر متفق ہو گئے،ادارے نے نہ صرف تمام خدشات دور کیے بلکہ پاکستان کو دوبارہ میز پر لا کر فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
آئی سی سی کاشکریہ،نائب صدر بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان سے میچ پر خوش



















