واشنگٹن :(بیورورپورٹ)ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر بارک اوبامہ دور کے اہم سائنسی فیصلے کو منسوخ کر دیا۔
پاکستان و دوسرے ممالک کی معیشت ،خوراک کے نظام پر دباﺅ بڑھے گا،وائٹ ہاﺅس نے اقدام کو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈی ریگولیشن قرار دیتے ہوئے کہا گاڑیاں سستی ہوں گی۔
سابق امریکی صدر بارک اوباما نے خبردار کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا ماحولیاتی آلودگی کو نظر انداز کرنا امریکی شہریوں کی صحت کےلئے خطرہ ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کی صلاحیت میں بھی کمی آئے گی،سب کچھ اس لیے کیا گیا تاکہ فوسل فیول انڈسٹری اور بھی زیادہ پیسے کما سکے۔
دریں اثنا ماحولیاتی تنظیموں نے فیصلے کو موسمیاتی تبدیلی کےخلاف اقدامات پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ قرار دیتے ہوئے عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹرمپ نے اوبامہ دور کے اہم سائنسی فیصلے کو منسوخ کر دیا



















