افغانستان سے سرحد پار حملے معمول بن گئے،امریکی جریدہ


نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی جریدے نے کہاہے افغانستان سے سرحد پار حملے اور دراندازی معمول بن گئی،سرحد پار دراندازی سے پاکستان، ایران اور وسطی ایشیائی ممالک متاثر ہیں۔

یوریشیا ریویو کے مطابق افغانستان مسلح گروہوں ،سرحد پار جرائم کا مرکز بھی بن چکا ،اقوام متحدہ کے مطابق کابل میں 20 سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم ،تقریباً 13 ہزار غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔