نیویارک: (بیورورپورٹ)پاکستان نے اقوام متحدہ کے منشور اور متعلقہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق بین الاقوامی قانون کے احترام و طویل مدتی تنازعات کے پرامن حل میں بامعنی پیشرفت کا مطالبہ کردیا۔
سالانہ آئی پی یو سماعت 2026 کے افتتاحی اجلاس میں قومی بیان دیتے ہوئے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا اقوام متحدہ کی ساکھ بڑھانے کےلئے جمہوری، شفاف ،جوابدہ فیصلہ سازی ضروری ہے ،پارلیمانیں بین الاقوامی وعدوں پر قومی سطح پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں ناگزیر شراکت دار ہیں،اصلاحات ناگزیر ہیں لیکن اصول ہونا چاہئے کسی کےلئے خصوصی مراعات نہیں۔
چیئرمین سینٹ نے اقوام متحدہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہاموجودہ دور میں موسمیاتی تبدیلی، پرتشدد تنازعات و بڑھتی معاشرتی و اقتصادی عدم مساوات جیسے بحران اقوام متحدہ کی تینوں ستونوں پر موثر عملدرآمد کی صلاحیت کو محدود کر رہے ہیں،دباو خصوصاً گلوبل ساوتھ پر زیادہ اثر ڈال رہا اور ترقی کے مشکل سے حاصل کردہ نتائج کو متاثر کر رہا ہے۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا نظامی چیلنجز کسی ایک ملک کی تنہا کوشش سے حل نہیں ہو سکتے، اقوام متحدہ پر اعتماد کی تجدید مضبوط کثیرالجہتی تعاون پر مبنی ہونی چاہئے ، اقوام متحدہ، آئی پی یو اور آئی ایس سی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہیں تاکہ مشترکہ عالمی اہداف کو آگے بڑھایا جا سکے۔
بھارتی سورما گھر میں ڈھیر،افریقہ نے غرور خاک میں ملا دیا،انگلینڈ نے لنکا کو دبوچ لیا
فلوریڈا ،صدر ٹرمپ کی رہائشگاہ میں داخلے کی کوشش کرنے والا شخص ہلاک
پائیدارترقی اگلا ہدف، چینی تعاون رفتار بڑھائے گا، علی پرویز ملک
گرین لینڈ نے امریکی صدر کی بحری طبی مرکز کی پیشکش ٹھکرادی
طالبان ،بی ایل اے دہشتگرد تنظیمیں ،سختی کےساتھ نمٹاجائے،اپوزیشن اتحاد
بنگلہ دیش میں انتقال اقتدار کے بعد قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس طلب
پاکستان ،بنگلہ دیشی کا تعاون و کثیرالجہتی فورمز پر اشتراک بڑھانے پر اتفاق
پاکستان کے افغانستان میں فضائی حملے،خوارج کے 7 مراکز تباہ،80سے زائد دہشتگرد ہلاک
پنجاب میں بغیر اجازت سرکاری تنصیبات اتارنا یا خرید و فروخت جرم
ایم کیو ایم غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرے،سندھ حکومت



















