برطانوی ہائیکورٹ نے فلسطین ایکشن تنظیم پر پابندی کو غیر قانونی قراردےدیا


لندن:(مشرق نیوز)برطانوی ہائیکورٹ نے اسرائیلی مظالم کےخلاف آواز اٹھانےوالی متحرک تنظیم فلسطین ایکشن پر پابندی کو غیر قانونی قراردےدیا۔

3رکنی بنچ نے طویل سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہاتنظیم کی سرگرمیوں میں دہشتگردی کا تاثر نہ ہونے کے برابر ،حکومتی پابندی سے آزادی اظہار ،پرامن اجتماع کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہوئی ،وزیر داخلہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کا حکم جاری کریں گے۔

برطانوی عدالت نے واضح کیا حکومت کو فیصلے کےخلاف اپیل کا حق حاصل ہے ،قانونی عمل مکمل ہونے تک تنظیم پر فی الحال پابندی برقرار رہے گی۔

وزیر داخلہ نے عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا فلسطین ایکشن پر پابندی جامع و شواہد پر مبنی عمل کے بعد لگائی ،فیصلے کیخلاف اپیل کریں گے،عدالتی فیصلے پر فلسطینی پرچم لہرائے اور سکارف پہنے کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا، نعرے بازی کی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔