نئی دہلی:(مشرق نیوز) بھارتی جریدے نے مودی حکومت کی ناقص سکیورٹی ، جرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہی کا پردہ چاک کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال جنوری کے پہلے 15 دنوں میں دہلی سے 800 سے زائد افراد لاپتہ ،بچے بھی شامل ہیں،دہلی میں روزانہ اوسطاً 60 سے زائد افراد لاپتہ ہو رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے 2023 کے دوران دہلی میں سالانہ اوسطاً 13 ہزار خواتین ،4 ہزار کمسن لڑکیوں کی گمشدگی کی اطلاعات سامنے آئیں،ادارے رپورٹ کیے گئے بچوں کی بڑی تعداد تاحال بازیاب کرانے میں ناکام رہے ہیں جو حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مودی حکومت جرائم پیشہ عناصرکی پشت پناہ،بھارتی جریدے نے پردہ چاک کردیا



















