بانی پی ٹی آئی کی صحت کےساتھ مذاق ناقابل معافی ہے، سہیل آفریدی


پشاور:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے عمران خان کی صحت پر سیاست کروں گا اور نہ کسی کو کرنے دونگا۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا میرے پاکستانیوں! عمران خان صاحب کی صحت میرے لیے سیاست سے بڑھ کر ہے،سابق وزیراعظم کی صحت کےساتھ مذاق ناقابل معافی ، پوشیدہ حکمت عملی ہی آپ کی بہترین طاقت ہوتی ہے،کسی بھی منفی و جھوٹے پروپیگنڈے پر یقین نہیں کرنا ۔

سہیل آفریدی نے کہا تمام پاکستانیوں کو اعتماد دلاتا ہوں آپ سب کے اعتماد، اتفاق ، اتحاد اور سپورٹ سے عمران خان صاحب کا علاج ذاتی معالج کی نگرانی اور فیملی کو اعتماد میں لےکر جلد از جلد ہوگا،چیف جسٹس کے حکم کے مطابق علاج 16فروری تک ہوجانا چاہیے۔