راولپنڈی :(بیورورپورٹ)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں پردلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا شادی سے پہلے رضا مندی ضروری ہے، دونوں اطراف سے رضا مندی ہوگئی تو ڈیل ہو جائےگی، ہر قیدی کی طرح علاج عمران خان کا حق ہے۔
راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا میں جیل میں تھا تو کئی بار ذاتی معالج کےلئے درخواست کی مگر ایک نہ سنی گئی ،بچوں سے ملنے بھی نہیں دیا گیا، سیاست میں حرف آخر نہیں ہوتا، آج کے حریف کل کے ساتھی بن سکتے ہیں،74برس کی عمر میں اپنی زبان پر قابو نہ رکھ پانے والاسیاست نہ کرے۔
”ڈیل کی خبریں،شادی سے پہلے رضا مندی ضروری، حنیف عباسی کا دلچسپ تبصرہ



















