احتجا ج کیس میں حاضری معافی مسترد،علیمہ خان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)احتجاج کیس میں حاضری سے استثنیٰ درخواست مسترد ،عدالت نے علیمہ خان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے کی،وکیل صفائی کی جانب سے 2روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی ،عدالت نے درخواست مسترد کرکے مزید سماعت ملتوی کر دی۔