وہاڑی: (بیورورپورٹ) صدر آصف زرداری نے کہا ہے شہباز ،مریم کےساتھ چلنے کا ارادہ،ڈیڑھ سال میں ہی آوازیں آنا شروع،سیاست میں تو ایسا ہوتابانی پی ٹی آئی برداشت نہیں کر سکتے تو کوئی آسان کام کر لیں۔
وہاڑی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہافیض حمید کو کیا پتہ کیسے حکومت کرنی اورریلیف دینا ہے،میاں صاحب کوشش کررہے ،حالات پہلے سے بہتر ہیں، کے پی حکومت مارکٹائی پر اتری ہے،پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں کوئی کام نہیں کیا، ایک شخص کو روز بھاشن دینے کی عادت تھی،جیل غیرت سے کاٹی جاتی ،بیٹا کہہ رہا ہے کال پر بات نہیں کرائی جاتی، میں نے 14سال جیل کاٹی، باہر آیا تو بچے قد میں مجھ سے بڑے ہوچکے تھے۔
صدرمملکت نے کہا تکالیف تو آپ کو برداشت کرنا ہوں گی زندگی کا حصہ اگر جیل نہیں کاٹ سکتے تو کوئی آسان کام کرلیں، ! تم مدر ٹیرسا ،کرکٹ کے گاڈ بن جاتے، ہر جگہ کرکٹ کلب بناتے،زراعت ہی مسائل کا حل ہے، میں خود 7 پشتوں سے زمیندار ہوں، اپنے دور میں گندم کی قیمتوں پر لیول پلیئنگ فیلڈ بنائی، پورے سندھ میں ڈیڑھ لاکھ ایکڑ زرعی زمین آباد کی گئی،پنجاب کو30سال سے کہہ رہا ہوں اپنا پانی راوی سے نکالیں، پانی کا موثر استعمال یقینی بنانا ہوگا۔
آصف زرداری نے کہا میں ہر چیز کو سنبھل کر ، دیکھ کر اورسوچ کر کرتا ہوں، پاکستان بنانے میں سندھ سب سے آگے تھا،بینظیر انکم سپورٹ کارڈ خواتین کو بااختیار بنا نے کیلئے بنایااب گھر وں کے مالکانہ حقوق بھی خواتین کو دے رہے ہیں، ملک میں ہر قسم کی نعمت موجود ، صرف تسلسل اور سوچ نہیں ،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ایک انچ پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔
عمران برداشت نہیں کرسکتے تو مدر ٹریسا یا کرکٹ کے گاڈ بن جاتے،زرداری



















