مقبولیت کے باوجود عمران قید، نیت ٹھیک نہیں یا استعمال ہورہے ،گنڈا پور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے مقبولیت کے باوجود عمران خان قید،نیت ٹھیک نہیں یا استعمال ہورہے ہیں،پارٹی کے اندرونی معاملات اچھے ہوتے تو بانی جیل سے باہر ہوتے،ملک کا نظام ٹھیک نہیں ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گنڈا پور نے کہا میں بھی گناہ گار ہوں ،کیا وجہ ہے اتنی سپورٹ و شہرت کے باوجودبار بار ناکام ہو رہے ہیں ،نیتوں میں فرق ہے یا پھر آپس کے اختلاف ،مقصد سے ہٹنے والے کاموں پر لگے ہیں،غصے میں بات کرتا ہوں تو لوگوں کو برداشت کرنا چاہیے،پریشر باتوں نہیں روئیے ،آپ کی طاقت سے بنتا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ڈائیلاگ ٹک ٹاک بنانے سے فرق پڑتا تو یہ حال نہ ہوتا، خان صاحب کی رہائی دور کی بات معالج بھی نہیں مل رہا،چیلنج کرتا ہوں میری ریلی سب سے بڑی نہ ہوئی تو کہیں میں خاموش تھا،کال دی گئی تو سب سے پہلے میں آیا،ملک میں قانون وآئین نہ ہونے کےساتھ اپنی غلطیاں بھی ہیں،ٹک ٹاک پر دھمکی دینے سے بات نہیں بنے گی۔

دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی ختم ،وارنٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے فرد جرم عائد کردی،عدالت نے کہا اگر آئندہ ایسی صورتحال ہو تو حاضری سے استثنیٰ درخواست دائر کی جائے۔