لاہور:(اپنے نمائندے سے)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے پٹرول قیمت میں کمی عوامی دباو کی فتح ، مہنگائی کیخلاف احتجاج جاری رہے گا۔
سماجی رابطے ایکس پر پیغام میں حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا پٹرول کی قیمت فوری 225 روپے لٹرمقرر،لیوی ختم کی جائے، موجودہ حالات میں عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی کوئی گنجائش نہیں،حکومت پٹرول کی قیمتوں کو کم از کم3سال کےلئے منجمد کرے تاکہ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری کو استحکام مل سکے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا مہنگائی صرف پٹرول تک محدود نہیں، حکومت کو چاہیے دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو بھی 28 فروری کی سطح پر واپس لانے کےلئے عملی اقدامات کرے تاکہ عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے،توانائی قیمتوں میں کمی، معاشی استحکام اور عوامی مشکلات کے خاتمے کےلئے مستقل و واضح پالیسی اپنانا ضروری ہے۔
پٹرول قیمت میں کمی عوامی دباو کی فتح ، مہنگائی کیخلاف احتجاج جاری رہے گا، نعیم الرحمن


















