اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم ،سعودی ولی عہد نے اتفاق کیا ہے امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر چوکس رہنا ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کو تاریخی اسلام آباد امن معاہدے پر مبارکباد دی ،دونوں رہنماوں نے معاہدہ سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر نظر رکھنے اور چوکس رہنے پر اتفاق کیا۔
شہبازشریف نے پاکستانی امن کوششوں پر سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاسعودی عرب و خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت سے ایران ،امریکہ کے درمیان امن معاہدہ ممکن ہوا۔
ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو تاریخی امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کوششوں کو کامیابی کا اہم سبب قرار دیا،دونوں رہنماوں نے ایران ،امریکہ کے درمیان آئندہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہادونوں ممالک جلد جامع اقتصادی پیکیج کو حتمی شکل دے کر دستخط کریں گے، اقتصادی پیکیج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں مکمل کیا جائے گا،وزیراعظم نے ولی عہد محمد بن سلمان کو سرکاری دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ ،خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کےلئے نیک تمناوں کا پیغام بھی پہنچایا ،وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان نے آئندہ دنوں میں قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
معاہدہ سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش پر چوکس رہنا ہوگا، وزیراعظم ،سعودی ولی عہد


















