لاہور:(نمائندہ خصوصی )پنجاب کے ہسپتالو ں میں پہلی مرتبہ عالمی شہرت یافتہ غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹر علاج کریں گے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کی منظوری دےدی۔
خصوصی اجلاس میں بتایاگیاکہ نواز شریف انسٹی آف کارڈیالوجی سرگودھا 15 جولائی،نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ 31 جولائی،جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا 15 اگست کوممکنہ طورپر افتتاح کیاجائےگا۔ پنجاب کے پبلک سیکٹر ہسپتالوں میں شارٹ ٹرم سروس کے لیے اوورسیز پاکستانی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو شامل کیا جائے گا۔تجرکار اور اچھے شہرت کے حامل پاکستانی اور غیر ملکی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو شارٹ ٹرم سروس کے لیے پنجاب میں لایا جائے گا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب میں بیسٹ ہیومن ریسورس لانا میرا مشن ہے۔باہر سے آنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹرز اور نرسزکو بہترین پیکج دیا جائے گا۔ہسپتالوں کے ڈائریکٹرز بہت ایفیشینٹ ہونے چاہئیں ،نرسنگ کیئر ہر چیز بدل دیتی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے تحت آنے والے ڈاکٹرز کو بہتر معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا۔ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے تحت بیرون ملک سے آنے والے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو آٹھ ایڈوانس سرجریز کی اجازت ہوگی۔ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کی تعیناتی کے لیے 12 ہسپتال منتخب کیے گئے۔بیرون ملک پاکستانی اور فارن نیشنل سپیشلسٹ ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے لیے اہل ہوگا ۔ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے لئے ڈاکٹر کے لئے پوسٹ گریجوایٹ ہونا،3 سال بیرون ملک کا فیلوشپ تجربہ اور فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازم ہے۔ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے تحت بیرون ملک سے آئے ڈاکٹر کو پنجاب میں 15 دن کام کرنا لازمی ہوگا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف کو ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام ڈیش بورڈ پیش کیا گیا، جلد از جلد لائیو کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کے لئے آپریشنل ویب پورٹل قائم کیا جائے گا۔پورٹل پر آن لائن رجسٹریشن، کریڈنشل،کمٹمنٹ،تصدیق لازمی ہے۔ادائیگی اور رپورٹنگ اور تعیناتی کے بارے میں معلومات درج ہونگی۔بیرون ملک سے آئے ڈاکٹرز پنجاب لے لوکل سٹاف کو بھی ٹریننگ دیں گے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے نرسنگ سیکٹر کے لیے بھی(DDLP ) ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کی طرز پر نیا پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی۔
ڈائیسپورا ڈاکٹر لوکم پروگرام کی منظوری، پنجاب میں بہترین فلاحی اقدامات مشن ہے، مریم نواز

















