لاہور(قمر عباس نقوی )واسا ڈائریکٹر جوبلی ٹاﺅن کا وزیر اور سیکرٹری ہاﺅسنگ سمیت ایم ڈی و ڈی ایم ڈی واسا کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال ، غیر قانونی اقدام سب ڈویژن جو ہر ٹاﺅن 2کی حدود ہونے ترقیاتی کاموں کا بل ایل ڈی اے ایونیو کے ایس ڈی او اور سب انجینئر سے کروانے اور مبینہ کمیشن کے لین دین کرنے میں ڈائریکٹر کا سب انجینئر کو دھمکانے اور گالم گلوچ کا انکشاف کیا گیا ہے۔واسا جو بلی ٹاﺅن ڈائریکٹر کا مختلف علاقہ جات میں ہونے والی ترقیاتی منصوبہ جات پر کروڑوں روپے کی ادائیگی کی مد میں سب ڈویژن جوبلی ٹاﺅن 2کے علاقہ ستو کتلہ و اطراف میں ہونے والے واٹر و سیور کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد بلز کی ادائیگی کے معاملہ پر ڈائریکٹر جو بلی ٹاﺅن اور ایس ڈی او 2جوبلی ٹاﺅن کے درمیان مبینہ طور پر کمیشن کے حصول پر تنازعہ کے بعد متعلقہ سب ڈویژنل آفیسر کی بجائے غیر متعلقہ سب ڈویژنل آفیسر ایل ڈی اے ایونیو اور سب انجینئر سے کرواتے ہوئے من مرضی کی کمیشن کے حصول کی خاطر غیر قانونی اقدام پر سب انجینئر ایل ڈی اے ایونیو سے بھی جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ ڈائریکٹر جوبلی ٹاﺅن کی جانب سے سب انجینئر کو دھمکاتے ہوئے وزیر و سیکرٹری ہاﺅسنگ سمیت ایم ڈی واسا اور ڈی ایم ڈی واسا لاہور کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے دھمکایا جبکہ ڈائریکٹر جوبلی ٹاﺅن کی جانب سے سب انجینئر ایل ڈی اے ایونیو کو گالم گلوچ کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں ڈائریکٹر جوبلی ٹاﺅن کا سیکرٹری و وزیر ہاﺅسنگ سمیت ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی واسا کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال اور سب انجینئر کو گالم گلوچ کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جوبلی ٹاﺅن دانش نے موقف دیتے ہوئے کہا کہ میری سب انجینئر مظفر سے صلح ہو گئی ہے۔
ڈائریکٹر واسا جوبلی ٹاﺅن کی صوبائی وزیر سمیت اعلیٰ افسران کیخلاف شعلہ بیانی



















