گوجرانوالہ :(بیورورپورٹ)10سال قبل قیدیوں کے فرار مقدمے میں پولیس اہلکاروں کو 6، 6 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کی سپیشل کورٹ کے جج نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے اے ایس آئی نوازش علی اور کانسٹیبل بشیر احمد کو 6، 6 سال قید کی سزا سنائی، دونوں پر ڈیڑھ، ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا،عدالت نے وین کے ڈرائیور کو 12سال قید کی سزا سنائی، مقدمہ 30 مئی 2016 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔
10سال قبل قیدیوں کے فرار مقدمے میں پولیس اہلکاروں کو 6، 6 سال قید



















