سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

لاہور: ( ) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقصد طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی اور مستقبل میں تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

حکومت کے مطابق مصنوعی ذہانت کی تعلیم سے طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی کے بنیادی تصورات و عملی استعمال سے آگاہی حاصل ہوگی۔

اقدام کا مقصد نئی نسل میں ٹیکنالوجی سے متعلق بنیادی مہارتوں کے ساتھ ساتھ تنقیدی سوچ اور مسائل حل کرنے کی صلاحیتوں کو بھی فروغ دینا ہے۔