لاہور (مشرق نیوز) سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اداکار سہیل سمیر نے صارفین سے معذرت کرلی۔ اداکار سہیل سمیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری بیان میں کہا وہ ان تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہیں جنہیں وائرل کلپ کی وجہ سےدکھ،تکلیف یا مایوسی ہوئی،یہ کلپ تقریباً 10 سال پرانا ہے اور اس وقت شاید انہیں اندازہ نہیں تھاکہ ماضی کی کوئی حرکت مستقبل میں اس طرح سامنے آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا آج جب کلپ دوبارہ وائرل ہوا تو انہیں احساس ہوا کہ ان کے گھر میں بھی ماں،بہنیں اور بیٹیاں ہیں،اگر انکی اپنی فیملی کے کسی فرد کے بارے میں ایسا مواد سامنے آئے تو انہیں کیسا محسوس ہوگا۔ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ا±س وقت ایسا مواد نہیں کرنا چاہیے تھا، چاہے حالات کیسے بھی تھے، اور وہ اس پر دل سے شرمندہ اور افسردہ ہیں،عزت بنانے میں سالوں لگ جاتے ہیں لیکن اسے ختم ہونے میں صرف ایک لمحہ لگتا ہے۔
اداکارسہیل سمیر کی غیراخلاقی وائرل کلپ پر صارفین سے معذرت


















