اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایکسپورٹرز کو بڑا ریلیف، سپر ٹیکس کی شرح میں 8 فیصد کمی، ایف بی آر نے انکم ٹیکس قوانین میں اہم ترامیم جاری کردیں۔
ایف بی آر کے مطابق نئے قوانین کے تحت 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن والے ایسے ایکسپورٹرز کو سپر ٹیکس میں رعایت دی گئی جن کی ایکسپورٹ پروسیڈز کل ٹرن اوور کے 80 فیصد سے زائد ہوں گی ایسے ایکسپورٹرز سپر ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے،50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح 10 سے کم کرکے 8 فیصد کر دی۔
حکام نے کہا بعض کیسز میں اکاونٹس کا دوبارہ آڈٹ کرانے کا اختیار بھی دےدیا گیا تاہم چیف کمشنر کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی،ضرورت پڑنے پر انوینٹری کی دوبارہ ویلیوایشن اور ایکچوئریل ویلیوز کے دوبارہ تعین کی بھی اجازت ہوگی۔
ایکسپورٹرز کو بڑا ریلیف، سپر ٹیکس کی شرح میں 8 فیصد کمی


















