دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

ممبئی (مشرق نیوز) بالی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں ایک بار پھر خوشی نے دستک دی ہے۔ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انکے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں نومولود کے ننھے قدموں کی تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ بچی کی پیدائش رواں ماہ 19 تاریخ کو ہوئی۔ اس خوشخبری کے منظرعام پر آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور جوڑے کی پہلی بیٹی دعا 8 ستمبر 2024 کو پیدا ہوئی تھی۔