لاہور (سٹاف رپورٹر) قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹرنےدوسری قومی انسدادِ پولیومہم کی رپورٹ جاری کردی۔جس کے مطابق ملک کے تمام علاقوں میں پولیو ویکسی نیشن کی شرح اوسط سے بلند رہی،مہم میں 4 کروڑ 48 لاکھ بچوں کوپولیوسے بچا ﺅکی ویکسین فراہم کی گئی، ویکسی نیشن ٹیموں نے وفاقی اورصوبائی سطح پر 99 فیصد گھروں تک رسائی حاصل کرلی،گھرگھر ویکسین فراہم کرنے کے لئے 4 لاکھ فرنٹ لائن ورکرز کو متحرک کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ،سندھ میں 1 کروڑ 4 لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی،خیبر پختونخوا ہ میں 72 لاکھ 35 ہزار،بلوچستان میں 26 لاکھ 21 ہزار بچوں کو ویکسین دی گئی،اسلام آباد میں 4 لاکھ 41 ہزار، گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 92 ہزار بچوں کو ویکسین ملی۔رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں 7 لاکھ 17 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے گئے،پولیو ویکسین سے انکارکے واقعات میں 20 فیصد کمی آ گئی،پولیومہم کے دوران کمیونٹی میں انکارکی شرح 0.15 فیصد سے کم رہی،محروم رہ جانے والے بچوں تک گھر گھر جاکر دوبارہ رسائی ممکن بنائی گئی۔
پولیو ویکسین سے انکارکے واقعات میں 20 فیصد کمی


















