پاکستان دنیا میں چمک رہا،مشرقی سرحد کے دوسری طرف تاریکی ،رسوائی ہے،عطا تارڑ

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے دنیا میں سفارتی و عسکری سطح پر پاکستان کامقام ، مشرقی سرحد کے پار تاریکی ،تنہائی، ناکامی اور رسوائی،دنیا پاکستان کیساتھ جڑنا فخر سمجھتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی معرکہ حق لڑا اور کامیاب ہوا، دنیا میں چمک رہا اورامن کا علمبردار بن کر ابھرا ، ایک سال بعد حقائق واضح ہو گئے، پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مشرقی سائیڈ سے کبھی مذمت تک نہیں کی گئی، پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث کلبھوشن کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بھارت حقیقت سے آگاہ کلبھوشن پاکستان کی حراست میں ہے، پہلگام واقعے کے ثبوت مانگے تو بھارت کے پاس خاموشی کے سوا کچھ نہیں تھا۔

وزیر اطلاعات نے کہا بھارت دہشت گردی کو فروغ دیتا، پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے، پاکستان کا ہر طبقہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قربانیاں دے رہا، چاہے وہ اے پی ایس کا سانحہ ہو یا جعفر ایکسپریس کا ، دوسری جانب ایک ایسا ملک ہے جس کا کبھی کلبھوشن پکڑا جاتا ہے اور کبھی ابھینندن،گانے اورفلمیں بنا کر جنگ جیتی نہیں جا سکتی

عطا تارڑ نے سوشل میڈیا صارفین اور نوجوان نسل کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا بھارتی میڈیا کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور پاکستان کے امن پسند تشخص کو اجاگر کیا، جب بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کیے تو پاکستانیوں نے اپنے ملی نغمے اور قومی ترانے بھارت میں بھی نشر کر کے موثر جواب دیا۔