اسرائیلی غنڈہ گردی کے نتائج پوری انسانیت بھگتے گی، ترک صدر


انقرہ:(مشرق نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے اسرائیلی جارحیت پوری دنیا کےلئے خطرہ ، غنڈہ گردی نہ روکی گئی تو نتائج پورے خطے اور تمام انسانیت کو بھگتنا پڑیں گے۔

پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا شام و لبنان پر اسرائیلی حملے ترکیہ کےلئے بھی خطرہ بن رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت روکنی چاہیے، ذمہ داری انسانیت اور انسانی ہمدردی کے محاذ کی ہے، تاریخ دوبارہ دہرانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔