واشنگٹن:(بیورورپورٹ)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے میری طاقت کی کوئی حد نہیں، امریکہ نے ایران کو مکمل شکست دی،معاہدہ عالمی بحران روکنے کےلئے کیا۔
امریکی صدر نے کہاایران کا معاہدہ کرنا غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے، جنگ جاری رہنے کی صورت میں آبنائے ہرمز بند رہتی اور دنیا کو شدید تیل بحران کا سامنا کرنا پڑتا، مسلسل بمباری کی صورت میں عالمی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو سکتی تھی،بحری ناکہ بندی کے دوران کوئی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب نہیں ہوا، معاہدہ عالمی اقتصادی تباہی روکنے و توانائی کی سپلائی بحال رکھنے کےلئے ضروری تھا۔
میری طاقت کی کوئی حد نہیں، امریکہ نے ایران کو مکمل شکست دی،ٹرمپ


















