شہید خامنہ ای کی آخری رسومات کےلئے وسیع پیمانے پر تیاریاں


تہران:(مشرق نیوز) ایران کے شہید سپریم لیڈر خامنہ ای کی آخری رسومات کےلئے وسیع پیمانے پر انتظامات شروع کر دئیے گئے۔

حکام کے مطابق نماز جنازہ اور سوگ کی تقریبات میں تقریبا 2 کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے،سوگ کی مرکزی تقریبات کا 4جولائی کو تہران اور مقدس شہر قم سے آغاز،تدفین 9تاریخ کوآبائی شہر مشہد میں کی جائے گی،ایرانی حکومت، پولیس اور پاسداران انقلاب مشترکہ طور پر سکیورٹی ، انتظامی معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ لاکھوں زائرین ،شرکا کی آمدورفت کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔