راولپنڈی (مشرق نیوز) عالمی ذرائع ابلاغ اور تحقیقاتی ادارے معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری برتری اور بھارت کی بدترین شکست کا بارہا اعتراف کر چکے ہیں۔برطانوی اشاعتی ادارے میں پاکستان پلے بک کی تحقیقاتی رپورٹ نے معرکہ حق میں پاکستان کی فیصلہ کن برتری کو حقائق اور شواہد کے ساتھ اجاگر کر دیا ۔برطانوی سٹریٹجک ریسرچ اینڈ کمیونیکیشن فرم کی رپورٹ کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری برتری نمایاں رہی جس میں متعدد بھارتی طیارے بشمول رافیل تباہ ہوئے، امریکی اور فرانسیسی انٹیلی جنس حکام نے بھی معرکہ حق میں بھارت کے بھاری نقصانات کی توثیق کی۔بھارت کے چیف آف ڈیفنس سٹاف اور دفاعی اتاشی بھی معرکہ حق میں اپنے بھاری نقصانات کا برملا اعتراف کر چکے ہیں، معرکہ حق میں فتح کے بعد امریکہ سمیت دیگر ممالک کیساتھ بہترین اور مضبوط سفارتی تعلقات قائم کرنے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کلیدی کردار ہے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق معرکہ حق میں پاکستان کی واضح عسکری برتری نے فضائیہ سمیت دیگر شعبوں میں بھارت کی دفاعی کمزوریوں کو عیاں کر دیا ہے، پاکستان کی مثر دفاعی حکمت عملی کے باعث آپریشن سندور میں بھارت کے حملے پاکستانی تنصیبات کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہے۔پاکستان کی معرکہ حق میں کامیابی جدید جنگی نظام اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے، معرکہ حق کے دوران پاکستان کے مضبوط ایئر ڈیفنس سسٹم کی بدولت بھارتی ڈرونز مثر ثابت نہیں ہو سکے، سیٹلائٹ تصاویر اور شواہد اس مقف کو تقویت دیتے ہیں کہ پاکستان کے کسی جنگی طیارے کا نقصان نہیں ہوا۔
معرکہ حق میں پاکستان کی عسکری اور سفارتی برتری نمایاں، برطانوی ادارے کا اعتراف


















