وزیراعظم اعتماد کھو بیٹھے، سسٹم لپیٹ لیں ،نئے الیکشن کی طرف جایا جائے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے وزیراعظم اعتماد کا ووٹ کھو بیٹھے، سسٹم لپیٹ لیں اور الیکشن کی طرف جایا جائے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاموجودہ حالات میں قومی حکومت کی اشد ضرورت،میں کہتا ہوں عوام کےلئے مزید حکومتیں نہ بناو، وزیر داخلہ نے سوال اٹھایا اور ساتھ ہی اہم حکومتی اتحادی نے وزیراعظم کو دھاندلی زدہ قرار دےدیا ایسے میں وزیراعظم سب سے پہلے اعتماد ووٹ لیتا ہے ،فوری اسمبلی اجلاس بلا کر اعتماد کا ووٹ لینا چاہئے تھا جس میں ناکام رہے اس لیے حکومت بھی نہیں رہی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا حکومتی ڈھانچہ آئینی، قانونی ،اصولی اور جمہوری انداز سے کولیپس کرگیا،نئے صوبے عوامی مطالبہ ہے،شیروانیاں نہیں سلوا رہے،سسٹم کے خاتمے کا وقت آگیا، عدم اعتماد لانے کا آئینی طریقہ موجود ہے، اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔