ایران کیخلاف جنگ کیلئے اسلحہ و گولہ بارود کی کمی،ٹرمپ وزیر دفاع پر سیخ پا


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ایران کیخلاف جنگ کیلئے اسلحہ و گولہ بارود کی کمی،ٹرمپ سیخ پا،وزیر دفاع پر پھٹ پڑے۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ سے جواب طلب کیا اسلحہ وگولہ بارود کی شدید کمی پرکیوں گمراہ کیا گیااب ایران کےخلاف فوجی آپشنز محدود ہیں،پیٹ ہیگسیتھ نے اپنا دفاع کرتے ہوئے ذمہ دار اپنے نائب اسٹیفن فینبرگ کو قرار دےدیا۔

دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاامریکہ کے پاس بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود موجود، ضرورت کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے، دفاعی کمپنیاں تاریخی تعداد میں نئے پلانٹس و فیکٹریاں لگا رہی ہیں،غداری پر مبنی بیانات لیک کرنےوالے افراد کی تلاش ،طویل مدت قید کی سزاو¿ں کا مطالبہ کیا جائے گا۔