اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سپریم کورٹ کا پبلک فیسیلی ٹیشن سینٹر سائلین کی سہولت کےلئے مکمل طور پر فعال،اگست 2026 تک خدمات کی تعداد بڑھا کر 35 کرنے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔
عدالت عظمیٰ کی پبلک فیسیلی ٹیشن اینڈ لائزون آفیسر شمائلہ ناز نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاعوامی سہولت مرکز کی تمام خدمات سپریم کورٹ کی ویب سائٹ و موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں،سائلین کی مزید رہنمائی و معاونت کےلئے کال سینٹر بھی قائم کیا جائےگا،عوامی سہولت مرکز میں مقدمات کی تفصیلات معلوم کرنے، نئے مقدمات کے اندراج، عدالتی احکامات کی نقول حاصل و دیگر عدالتی خدمات کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے،مرکز میں قانونی معاونت کا فیچر بھی شامل کر دیا گیا ۔
سپریم کورٹ کا پبلک فیسیلی ٹیشن سینٹر سائلین کی سہولت کےلئے مکمل فعال



















