اداکارہ کرینہ کپور نے تیسرے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

نئی دہلی(مشرق نیوز)اداکارہ کرینہ کپور نے تیسرے حمل کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

کرینہ ،شوہر اداکار سیف علی خان حال ہی میں اپنے بچوں تیمور ،جہانگیر کےساتھ ساحل سمندر پر چھٹیاں گزار کر ممبئی واپس آئے ،وائرل ویڈیو میں اداکارہ کو جم کے ملبوسات میں گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا، کرینہ کے وزن میں اضافہ توجہ کا مرکز بنا۔

افواہیں پھیلنے کے فوری بعد کرینہ کپور کے قریبی ذرائع نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہاکرینہ حاملہ نہیں ۔