لاہور:(کورٹ رپورٹر)غیر ملکی خواتین اغواوزیادتی کیس میں عدالت نے ملزموں کا مزید5دن کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔
کینٹ کچہری لاہور میں مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزموں کو چہرے پر ماسک لگا کر سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا،تفتیشی افسر نے کہا ملزموں کا میڈیکل مکمل ،بس ریکوری باقی ہے،عدالت نے مزید ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
غیر ملکی خواتین کیس، ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور



















