لاہور: (کورٹ رپورٹر) لاہور کی تمام ماتحت عدالتیں اب ایک چھت تلے ہوں گی، چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد رکھ دیا، منصوبہ 30 ماہ میں مکمل ہوگا، ایوان عدل میں سولرائزیشن، لائبریری سمیت دیگر منصوبے کا بھی افتتاح کر دیاگیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا جوڈیشل ٹاور عدالتی تاریخ کا منفردو تاریخی منصوبہ ،جدید و معیاری سہولیات میسر آئیں گی،چیف جسٹس اپنے آنے والوں کےلئے بڑا ورثہ چھوڑ کر جائیں گی،وزیر اعلیٰ کےساتھ پنجاب کو پہلی خاتون چیف جسٹس بھی ملی ،حکومت کی طرف سے منصوبے کی تکمیل کےلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔
لاہور کی تمام ماتحت عدالتیں اب ایک چھت تلے ،جوڈیشل ٹاور کا سنگ بنیاد



















