لاہور:( خبر نگار)پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے چناب، جہلم، راوی اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرنچلے سے اونچے درجے کے سیلاب،راوی، بسنتر، ڈیگ، ایک، پلکھو، بھمبر، ہلسی اور ڈورا نالوں میں بھی طغیانی کاخطر ہ ہے،تمام افسروں، واسا،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کاحکم دےدیا۔
چناب، جہلم، راوی و ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کا الرٹ



















