لاہور: (خبر نگار) پی ٹی آئی میں اختلافات شدید،سلمان اکرم راجہ اور مشعال یوسفزئی نے ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر برسا دئیے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا تحریک چلانے کی باتوں کے دوران بے بنیاد الزامات کیوں لگ رہے ہیں اب سمجھ آجانا چاہیے،سہیل آفریدی کےخلاف منظم سازش کی جارہی ہے،پارٹی میں چھوٹا سا انتشاری گروپ موجود ہے ،ڈیل کرنا پڑے گا۔
مشعال یوسفزئی نے جواب دیتے ہوئے سوال کیا انتشاری ٹولہ کسے کہتے ہیں؟ سلمان اکرم راجہ کی پارٹی میں کسی سے بھی نہیں بنتی،میر ی شکایت پر بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کو ڈانٹا ،معافی بھی منگوائی۔
پی ٹی آئی میں اختلافات،سلمان اکرم راجہ ،مشعال یوسفزئی آمنے سامنے

















