ملک بھر میں یکساں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کا نظام منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ نے ملک بھر میں یکساں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے نظام کی منظور ی دیدی۔

محسن نقوی نے نیشنل پولیس بیورو کا دورہ کیا اوراجلاس کے دوران ملک بھر کےلئے یکساں اور آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے نظام کی منظوری دیتے ہوئے کہااب نیشنل پولیس بیورو کے ذریعے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا،حصول کا سابقہ پیچیدہ عمل ختم ہو کر انتہائی تیز اور مکمل طور پر آن لائن ہو چکا ،شہری گھر بیٹھے نیشنل پولیس بیورو پورٹل کے ذریعے پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔