عظمیٰ بخاری کا فیصل آباد ڈویژن میں محرم جلوس روٹس کا جائزہ

لاہور (مشرق نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد ڈویژن کے دورے کرتے ہوئے عاشورہ کی مجالس،جلوس اور انکے روٹس کا جائزہ لیا۔ عظمیٰ بخاری نے فیصل آباد سٹی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، کمالیہ اور پیرمحل کے دورے بھی کئے، مجالس کی انتظامیہ سے بھی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب کو ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈی سی آفس میں سکیورٹی امور اور عاشورہ انتظامات پر بریفنگ دی گئی، عظمیٰ بخاری نے کمالیہ میں قدیمی امام بارگاہ کا بھی وزٹ کیا۔

وزیراطلاعات پنجاب کی مجلس نے شرکاءخواتین سے بھی گفتگو کی، خواتین کی جانب سے مجالس و جلوسوں کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا گیا۔ علاوہ ازیں عظمیٰ بخاری نے کمالیہ میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی سبیل سے شربت بھی پیا اور کوالٹی بھی چیک کی۔