اسلام آباد (مشرق نیوز) محکمہ موسمیات نے پنجاب ،خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف مقامات پر آج بارش پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے دوران موسم گرم مرطوب اور رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، چترال، بٹگرام میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں مختلف مقامات پر بوندا باندی، تھرپارکر، اسلام کوٹ اور عمرکوٹ میں بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے علاوہ بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب ، خیبرپختونخوا اور سندھ کے مختلف مقامات پر بارش کی پیشگوئی


















