غیرملکی خواتین اغوا وزیادتی کیس ، ملزموں کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور: (کورٹ رپورٹر) عدالت نے غیرملکی خواتین کے اغوا و زیادتی کیس میںملزموں کا مزید 4دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر محمود نے کیس پر سماعت کی،تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے ملزم رضوان ، نواز اور ناصر کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا ،عدالت نے استفسار کیا اب تک ملزموں سے برآمد کیا ہوا۔

سرکاری وکیل نے جواب دیا ملزم رضوان ،ناصر سے اسلحہ برآمد ہو گیا ،تفتیشی افسر نے کہا ملزم نواز سے ابھی اسلحہ برآمد کرنا ہے، عدالت نے ملزموں کا مزید 4دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دےدیا۔