سوات،پشاور:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)سوات میں کبل پولیس سٹیشن کے گیٹ پرخودکش دھماکہ،اہلکاروں سمیت 15افراد شہید،متعدد زخمی ہوگئے۔
آر پی اومالاکنڈ سید فدا نے کہادھماکے کے وقت مقامی نوجوانوں کا احتجاج جاری تھا،خودکش بمبار نے تھانہ کبل میں داخل ہونے کی کوشش کی،پولیس اہلکار نے روکاتوگیٹ پر خود کو اڑالیا،شہید ہونےوالوں میں پولیس اہلکار اور شہری شامل ہیں۔
دریں اثنا ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا،متعدد کی حالت نازک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کاخدشہ ہے،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
دوسری جانب پشاور میں پیر زکوڑی موڑ کے قریب پولیس موبائل پر بم حملے میں2اہلکار زخمی ہوگئے،گاڑی کو نقصان پہنچا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
سوات ، کبل پولیس سٹیشن کے گیٹ پرخودکش دھماکہ،15افراد شہید،متعدد زخمی


















