کراچی:(بیورورپورٹ)ملک میں پٹرول بحران کا خطرہ، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے حکومت کو سپلائی صورتحال پر ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کردیا۔
او سی اے سی نے وزیر توانائی کو لکھے گئے ہنگامی خط میں خبردار کیاپٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کسٹم رکاوٹیں سپلائی چین کےلئے خطرہ بن رہی ہیں ،ملک میں موجود ذخیرہ صرف 15 روز کےلئے کافی ہے،کسٹم کلیئرنس میں تاخیر کے باعث درآمد شدہ پٹرول کے کئی کارگو مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہو پا رہے،فوری اقدامات کیے جائیں۔
ملک میں پٹرول بحران کا خطرہ، آئل کمپنیوں کا حکومت کو ریڈ الرٹ



















