معاشی گھیراو کرناامریکہ کی اقتصادی دہشتگردی ہے، ایران


تہران:(مشرق نیوز)ایران نے کہا ہے ٹرمپ کی دھمکی امریکی معاشی بحران سے توجہ ہٹانے کی کوشش،معاشی گھیراو کرنااقتصادی دہشتگردی ہے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا امریکہ غیر معمولی قرضوں ،بڑھتی شرح سود تلے پس رہا ہے، ناکام پالیسیاں جاری رکھنے سے امریکہ کو صرف شکست ،ایرانی عوام کی دشمنی ملے گی، امریکی معاشی دہشتگردی عالمی معیشت ،دنیا بھر کی خودمختاری کےلئے خطرہ ہے۔

ترجمان پاسداران انقلاب نے کہا سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو میں رکھنے میں کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ حوثی باغی مملکت پر اپنے حملوں میں اضافہ کر رہے ہیں،نئی جنگ چھڑی تو زیادہ تباہ کن ہتھیار استعمال کریں گے،ایران نے ہر شعبے میں دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کیا ، دشمن کو نئی جنگ کی صورت میں ایران کی مختلف اور زیادہ موثر جنگی صلاحیتوں کا سامنا ہوگا۔

نائب ایرانی وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا فوجی جنگ ناکام ہوئی تو اب معاشی جنگ کا نام دیا جا رہا ہے، ایران کو تباہی کے دہانے پر قرار دینے والے اتحادیوں سے مدد کی بھیک مانگ رہے ہیں،اصل مسئلہ امریکہ کے غلط اندازے ہیں، امریکہ کو ایک ناکامی کو چھپانے کےلئے ہر بار بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔