اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہاہے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھنے پرپٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا پڑیں،پٹرول پرلیوی ملا کر 85 روپے لٹروصول کیے جا رہے ہیں۔
اپنے بیان میں علی پرویز ملک نے کہاپاکستان میں پٹرول کی قیمت سعودی آرامکو کے خام تیل کے نرخ دیکھ کر طے نہیں کی جاتی،قیمت کاتعین کرنے کیلئے عالمی منڈی میں تیار پٹرول کے نرخ روزانہ دیکھے جاتے ہیں، رواں ہفتے عالمی منڈی میں تیار پٹرول کی قیمت 88 ڈالر فی بیرل سے زیادہ رہی، جنگ سے پہلے 27 فروری کو تیار پٹرول کی عالمی قیمت 76 ڈالر فی بیرل تھی۔
عالمی قیمتیں بڑھنے پرپٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنا پڑیں،علی پرویز ملک



















