مقدمات کی تفتیش کیلئے انمول پنکی کو لاہور لانے کی اجازت

لاہور:(کرائم رپورٹر)انمول پنکی کومقدمات کی تفتیش کےلئے لاہور لانے کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے محکمہ داخلہ اور عدالت سے رجوع کیا تھا، انمول عرف پنکی کےخلاف اقبال ٹاون،کوٹ لکھپت، وحدت کالونی ،لیاقت آباد اور گجر پورہ تھانوں میں 5مقدمات درج ہیں،گرفتاری کےلئے انویسٹی گیشن پولیس جلد کراچی روانہ ہو گی۔