کراچی:(بیورورپورٹ)ترجمان ن لیگ سندھ اسد عثمانی نے کہا ہے شرمیلا فاروقی کو پیرس دیکھنا ہے تو لاہور جائیں، سندھ والے پتھر کے دور میں زندگی گزار رہے ہیں۔
شرمیلا فاروقی ودیگر پی پی رہنماﺅں کے بیان پر اپنے ردعمل میں اسد عثمانی نے کہا میئر سکھر سندھ کارڈ کھیلنے کی کوشش نہ کریں، گلگت کے عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں جو ن لیگ ہی دے سکتی ہے،پیپلزپارٹی کی کارکردگی سندھ میں دیکھ لیں جہاں ہر طرف بربادی ہے، کرپشن نے ضرور ترقی کی ، عوام تو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،صوبے کی بربادی دیکھ کر کوئی عقلمند آدمی پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دے گا، سندھ میں الیکشن کرائیں ن لیگ جیتے گی۔
شرمیلا فاروقی کو پیرس دیکھنا ہے تو لاہور جائیں، ترجمان ن لیگ


















