تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ

کوئٹہ:(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر کو بچانے والے وارڈ بوائے کیلئے سول ایوارڈ کااعلان کردیا۔

سرفراز بگٹی نے کہاعبدالرزاق ترکئی نے اپنی جان خطرے میں ڈال کرانسان دوستی ،پیشہ ورانہ ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی، بہادر ،فرض شناس افراد قوم کا فخر ہیں،عبدالرزاق ترکئی کی جرات کو قومی سطح پر سراہا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاحکومت عوامی جان ومال کے تحفظ اورا نسانی خدمت کے جذبے کو فروغ دینے والوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔