پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے عوامی دباو پر مراعاتی بل کی متنازع شقیں واپس لے لیں۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہاصوبائی کابینہ کے اجلاس میںوزیراعلیٰ کی ہدایات و سپیکر کی مشاورت سے مراعات ایکٹ کی تمام قابل اعتراض شقیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ،متنازع نکات ختم کرکے قانون 1988ایکٹ کے مطابق بحال اور درست کیا جائے گاتاکہ عوامی تحفظات کا ازالہ کیا جا سکے۔
شفیع جان نے کہا پیر کے روز اہم اجلاس میں تمام پارلیمانی رہنماوں کو اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ معاملے پر وسیع مشاورت سے فیصلہ کیا جا سکے،عوامی مینڈیٹ سے قائم صوبائی حکومت قوم کی ترجمانی نہ کرنے والا کوئی فیصلہ نہیں کرے گی،صحافیوں ،عوام کی جانب سے سامنے آنے والے تمام تحفظات کو سنیں گے۔
عوامی دباﺅ،کے پی حکومت نے مراعاتی بل کی متنازع شقیں واپس لے لیں



















